گوجرہ، گندم کی کٹائی کے بعد موٹروے کے نزدیک باقیات نہ جلائی جائیں ،سیکٹر کمانڈر قلب عباس

بدھ 17 اپریل 2024 19:25

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) گندم کی کٹائی کے بعد موٹروے کے نزدیک باقیات نہ جلائی جائیں ان خیالات کا اظہار شاہد جاوید ڈی آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس ایم فور سے متصل تمام زمینداروں اور کاشتکاروں سے گندم کی باقیات جلانے پر حکومت کی جانب سے پابندی بارے نوٹس بھی تقسیم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ کسانوں اور کاشتکاروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ فصل کی کٹائی کے دوران تھریشر کا رخ موٹروے کی طرف نہیں ہونا چاہیے تاکہ موٹروے پر ٹریفک کے لیے حد نگاہ متاثر نہ ہو۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پیدا شدہ دھواں موٹروے پر حد نگاہ کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے سموگ بھی جنم لیتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ ایم فور سے متصل تمام زمینداروں کو اس بارے خبردار کیا گیا ہے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں