گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ٹانویں کے ہونہار طالب علم کا اعزاز

ڈسٹرک لیول انگلش تقریری مقابلوں میں سمیع اللہ کرامت کی اول پوزیشن

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06

گوجر خان ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ٹانویں کے ہونہار طالب علم کا اعزاز ، ڈسٹرک لیول انگلش تقریری مقابلوں میں سمیع اللہ کرامت نے اول پوزیشن حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرک لیول پر سرکاری سکوں کے درمیان انگلش تقریری مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ٹانویں کے ہونہار طالب علم سمیع اللہ کرامت نے ضلع راولپنڈی میں اول پوزیشن حاصل کر کے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ کرامت نے صحافیوں کو بتایا کہ میری کامیابی میں استادوں کی انتھک محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیںجبکہ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمیع اللہ کرامت کے تمام جہاں تک تعلیم حاصل کرنا چاہے حکومت کی معاونت کرے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں