خان شہزادہ خان کا سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالے لعنتی کا سر قلم کرنیوالے کیلئے ذاتی زمین سے ایک سو کنال اراضی انعام دینے کا اعلان

ہفتہ 8 جولائی 2023 20:05

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2023ء) سیاسی و سماجی شخصیت خان شہزادہ خان نے کہا ہے کہ جو شخص سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے لعنتی کا سر قلم کرے گا اس کو اپنی ذاتی زمین سے ایک سو کنال اراضی بطورِ انعام دوں گا قرآن ہماری مقدس کتاب ہے اور دستور حیات ہے قرآن مجید کی گستاخی کسی صورت قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کے ہونے والے واقعہ کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قران پاک دوسرے مزاہب کے لیے مشعلِ راہ ہے ہم تمام مزاہب کا احترام کرتے ہیں آزادی اظہارِ رائے پر یقین رکھتے مگر یوں کسی مذہب کی مقدسات کی توہین قطعا برداشت نہیں اغیار کی ایسی ناپاک کوششیں اسلام اور قرآن کے نور کو کم نہیں کر سکتیں اس کتاب مقدس کی حفاظت کا زمہ خود رب ذوالجلال نے لے رکھا ہے اس لئے پوری دنیا بھی اکٹھی ہو جائے تو اس سلسلہ نور کا نقصان نہیں کر سکتی تاہم بحثیت مسلمان پوری امت پر لازم ہے کہ ایسے فعل قبیح کی مذمت کریں اور عملی طور پر قرآت قرآن کو مزید عام کریں حکمرانوں کی بھی زمہ داری ہے کہ عالمی سطح پر اس واقعہ کی مذمت کریں اور سویڈن سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور سویڈش پروڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں