گوجر خان، ملہال مغلاں کے لیے گیس فراہمی کے منصوبے پر کام شروع

ہفتہ 30 مئی 2020 16:48

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ملہال مغلاںکے لیے گیس فراہمی کے منصوبے کا کام شروع ہو گیا اور دولتالہ سے ملہال مغلاں کے لیے گیس پائپ لائن بچھانی شروع کر دی گئی، مجوزہ منصوبہ جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے اور رستے میں کئی قصبات مستفید ہو نگے، اس منصوبہ کی منظوری لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد بیگ مرزا نے دلوائی جو سابق ایم ایل اے مغربی پاکستان اسمبلی مرزا مظہر حسین کے پوتے اور سابق صوبائی اسمبلی فضل حق مرزا کے بھتیجے ہیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں