گوجرخان‘ حکیم عبدالروف کیانی کی کتاب ’’درد کا آخری طواف‘‘ کی تقریب رونمائی

پیر 21 مارچ 2022 13:48

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) حکیم عبدالروف کیانی کی کتاب ’’درد کا آخری طواف‘‘ کی تقریب رونمائی،صدارت پروفیسر منور ہاشمی نے کی،مہمان خصوصی ڈاکٹر شہنشاہ بابر،ڈاکٹر نثارترابی اور ڈاکٹر تیمورالرحمن تھے،معروف کمپیئر مبین مرزا نے نظامت کی۔ تفصیلات کے مطابق نامور افسانہ نگا ر حکیم عبدالروف کیانی کے نئے افسانوی مجموعے ’’درد کا آخری طواف‘‘ کی تقریب رونمائی کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی جبکہ راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شہنشاہ بابر، پروفیسر نثار ترابی،ڈاکٹر تیمورالرحمن اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،پروگرام میں لاہور سے تشریف لائے۔

مزدور کسان پارٹی کی جنرل سیکرٹری لمز یونیورسٹی کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تیمور الرحمن نے اپنے مشہور زمانہ ’’لال بینڈ‘‘ کے ہمراہ شرکت کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوفیانہ کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا، تقریب سے ڈاکٹر کامران خان،وقار احمدقاضی ،فہیم ذوالفقار،شکور احسن،ڈاکٹر شہنشاہ بابر اورڈاکٹر نثار ترابی نے کتاب ’’درد کا آخری طواف‘‘ پر اپنے اپنے مضامین پیش کئے۔ پروفیسر منور ہاشمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اہل گوجرخان بہت خوش قسمت ہیں کہ جنہیں ایک بہت بڑا افسانہ نگار میسر ہے۔ اس تقریب میں سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلا،شعراء ،ادباء ، ڈاکٹرزاورصحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں شرکاء کی بڑی تعداد میں خواتین و حضرات موجود تھے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں