گوجرخان، 14اگست کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں سٹال سج گئے

منگل 6 اگست 2019 23:56

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) 14اگست کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں دکانداروں نے یوم آزادی کے مناسبت سے اسٹال سجا دیئے ہیں جہاں پر سرسبز ہلالی پرچم جھنڈیاں قومی پرچم کے نشان کے بیجز کیپ اور شرٹس فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کی تاریخ قریب آتے ہی شہریوں کی جانب سے اسٹالز سے سبز ہلالی پرچم بیجز کیپ اور شرٹس کی خریداری شروع کردی گئی ہے جبکہ خریداروں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے بچوں اور بڑوں کی جانب سے اپنے گھروں جبکہ دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں پر پاکستان کے پرچم آویزاں کرکے ملک سے محبت اور جذبے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

قومی پرچم کے اسٹال سجانے والوں کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی نسبت سے خریداری زور شور سے جاری ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست کا جشن ہر سال قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور کئی روز قبل ہی14 اگست کی خریداری کرکے گھروں کو سجانا شروع کردیتے ہیں تاکہ آزادی کا جشن بھر پور انداز میں منا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں