علاج معالجے و دیگر سہولیات کی فراہمی ، ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 26 مئی 2021 21:16

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) علاج معالجے و دیگر سہولیات کی فراہمی ، ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی پنجاب ہیلتھ ریفارمز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی جنجوعہ کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق علاج معالجے سمیت دیگر سہولیات کے ضمن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان نے اپریل 2021 کے انڈیکس میں پنجاب بھر میں %100 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے واضح ہو کہ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا شعبہ مانیڑنگ ٹیموں اور دیگر محکمہ جاتی رپورٹس کے بعد یہ رینکنگ جاری کرتا ہے پنجاب ہیلتھ ریفارمز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی جنجوعہ کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی صاحب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا دسمبر 2020 میں چارج لیا اور دسمبر 2020 میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن جنوری میں دوسری پوزیشن اور فروی مارچ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اب ماہ اپریل میں بدتدریج بہتری کے ساتھ فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی ہے ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی صاحب اور انکی ٹیم کی بہترین انتظامات اور کاوشوں کو تحصیل گوجر خان کی سیاسی قیادت سماجی شخصیات اور عوام کی طرف سے خراج تحسین اس ضمن میں ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضے جنجوعہ نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان نے 100 سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بتدریج بہتری کا عمل جاری رہے گا انھوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس عملے کی سو فیصد دستیابی صفائی کے علاوہ ایک ایک انڈیکیٹر کو چیک کیا جاتا ہے جس کے یہ نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں