پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہینٹ پروگرام سپورٹس لیگ کے تحت گوجر خان میں 65 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا

منگل 13 جون 2023 18:01

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2023ء) پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہینٹ پروگرام سپورٹس لیگ کے تحت گوجر خان میں ٹرائلز کا عمل سوار محمد حسین شہید نشان حیدر اسٹیڈیم گوجر خان میں 65 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ ٹرائلز میں 10 فی میل کھلاڑی بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس کوآرڈینیٹر تحصیل گوجر خان قاضی عبد الوقار کے زیر نگرانی ہونے والے اس ٹرائل کیمپ میں فٹ بال کے کھلاڑیوں کے ٹرائل ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر سمش سعید انٹرنیشنل فٹ بال پلیر شاہد محمود صوبائی ایتھلیٹکس کوچ محمد اعجاز کی زیر نگرانی ہوئے سپورٹس کوآرڈینیٹر قاضی عبد الوقار نے ڈی سی راولپنڈی سے گوجر خان میں پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہینٹ پروگرام کو دو دن جاری رکھنے کی خواہش تاکہ تحصیل گوجر خان کے تمام علاقوں سے فٹ بال کے شوقین کھلاڑی ٹرائلز میں شامل ہو سکیں جس پر ڈی سی پنڈی نے گوجر خان میں دو دن اس پروگرام کو جاری رکھنے کا کہا اس عمل کے دوران اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن سے مقامی و تحصیلی عہدداروں نے بھی شرکت کرتے ہوئے پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہینٹ پروگرام کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ممکن ہو سکے گی ۔

\378

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں