اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر

منگل 13 جون 2017 23:44

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان اور ڈپٹی کمشنر عامر جان کا فروٹ منڈی کھیالی اور سستابازار فتومنڈو باغبانپورہ کا وزٹ۔سیکیورٹی انتظامات میں بہتری لانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے عملہ کو خصوصی ہدایات ۔ عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔

سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سستے بازار فتو منڈو باغبانپورہ میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدار کو چیک کیا۔ رمضان بازار میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بالخصوص آٹے اور چینی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی خصوصی سبسڈی کو ہر قیمت پر عوام الناس تک پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے یوٹیلٹی سٹور اور فیئر پرائس شاپ کے سٹال پر اشیاء کی مقدار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی تا کہ عوام زیادہ سے زیادہ اشیاء سستے داموں خرید سکیں ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان اور ڈپٹی کمشنر عامر جان نے سستے بازار میں اعلیٰ کوالٹی کے پھل اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔علاوہ ازیں انہوں نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کھیالی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور جوانوں کو ہدات کی کہ رمضان المبارک کے دورا ن عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں