بدعنوانی،کرپشن اور عوام کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی،سی پی او

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:37

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایازسلیم کی سربراہی میں اشرف مارتھ شہیدپولیس لائن میں اجلاس کاانعقاد کیاگیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزفرازاحمد،ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق،سی ٹی اوعائشہ بٹ،ڈویژنل ایس پیزسمیت دیگرپولیس افسران اورجوانوں کی شرکت کی۔اجلاس کامقصد انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکے احکامات کے متعلق فورس کوآگاہ کرتے ہوئے پولیس پریکٹیکل ورک میں بہتری اورجاری کردہ ایس اوپیزپرعملد رآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کرنا اور پولیس افسروں و جوانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کو بروقت حل کرنا ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو من و عن یقینی بناتے ہوئے فورس کی ویلفیئر اور تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس جوانوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

سی پی او نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنی توانائیاں جرائم کی روک تھام میں استعمال کرتے ہوئے معاشرتی مسائل کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اورکہا کہ بدعنوانی،کرپشن اور عوام کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی۔

سی پی او نے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک و عید الفطر پرگوجرانوالہ پولیس نے شہر کا امن برقرار رکھا اور گوردوارہ روہڑی میں آنے والے سکھ یاتریوں کو تحفظ فراہم کیا۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں