ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا ریجن بھر کے سی پی او اور ڈی پی اوز کے ساتھ انسداد کرائم میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ریجن بھر کے سی پی او اور ڈی پی اوز کے ساتھ انسداد کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں ریجن بھر کی مجموعی کارکردگی، امن و امان کی صورت حال، ضمنی الیکشن کی سیکیورٹی اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔آر پی اونے موثر پٹرولنگ،ناکہ جات کیلئے ہاٹ سپاٹ،مقدمات کوجدید طریقہ تفتیش پر یکسو کرنے،تھانہ جات میں SIPSپروٹوکول کے بنیادی مقاصد میں ہرآنے والے شہری کی درخواست کی ای ٹیگنگ،ٹائم فریم کے اندرمقدمات کا اندراج کے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

آر پی او نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ریپ کے مقدمات میں بروقت پارسل فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی میں ملوث عادی مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔آر پی او نے کہاکہ تمام افسران 1787 سے بھجوائی گئی شکایات پر فوری ایکشن لے کر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

سی پی او/ ڈی پی اوز کو منشیات کا زہر بیچنے والے عناصر کے خلاف آپریشنز میں تیزی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں \اور تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح بطور خاص انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی جائے ریجن بھر میں تفتیشی افسران کی ٹریننگ کیلئے جدید کورسز ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں اور انہیں جاری کردہ ایس او پیز بشمول کرائم سین کو محفوظ کرنا، PFSA ٹیم کے وزٹ، ڈی این اے کو بروقتPFSAبھجوانا،چالان کی بروقت اور درست تکمیل سمیت دیگر امور بارے ماہر تفتیشی افسران کی زیر نگرانی ورکشاپس اور ریفریشر کورسز کروائے جائیں۔

اس موقع پر آر پی او نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کی ڈیوٹی پر موجودہ نفری وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ووٹنگ کے لئے آئے ووٹرز کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور اچھے پولیس افسر ہونے کا ثبوت دیں ]شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پولیس پر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے پر عزم اور کوشاں ہے۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں