حکومت پنجاب تمام محکموں میں تمام ترسہولیات سے مزین ون ونڈو ہیلپ ڈیسک بنائے ، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

بدھ 20 ستمبر 2023 23:05

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2023ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدرشیخ فیصل ایوب نے کہا کہ حکومت پنجاب بزنس کمیونٹی کی مشکلات کودورکرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہی ہے یہ حکومت پنجاب کا انتہائی احسن ا قدم ہے اس سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کوتمام سہولیات ایک جگہ سے دستیاب ہونگی بلکہ کاروباری افراد کا وقت اورپیسہ بچے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کے ساتھ زوم میٹنگ میں کیا جبکہ زوم میٹنگ میں ملتان،فیصل آباد،لاہور،سیالکوٹ کے صدور'سینئرنائب صدرحمیس گلزارمغل،سابق سینئرنائب صدرعرفان سہیل شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پرپنجاب حکومت نے محکمہ محنت اورپی ای ایس ایس آئی کو ملا کر آن لائن واجبات جمع کرانے کی سہولت فراہم کی ہے لیکن پھر بھی بہت سے دوسرے محکمے ہیں جن سے ہمیں بار باررابطہ کرنا پڑتا ہے۔ یہ تمام محکمے پنجاب ون ونڈو پورٹل سے منسلک نہیں ہیں ان کو فوری طور پر ون ونڈو آپریشن میں شامل کیا جائے۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں