کمشنرآفس میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر 10جنوری سے فعال ہوجائیگا ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

جمعہ 22 دسمبر 2023 19:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرمایہ کاروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے کمشنر آفس میں بنایا جانے والا بزنس فیسلیٹیشن سنٹر10 جنوری سے باقاعدہ کام شروع کردے گا اور اس سنٹر کے قیام سے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے این او سیزایک ہی چھت تلے جاری ہوسکیں گے جس سے نہ صرف سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ مختلف محکموں سے متعلق این او سیز کے حصول میں درپیش مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگا اور ون ونڈو آپریشن کے تحت اس بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر سے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو دوستانہ ماحول میں تمام سرکاری دستاویزات اور این او سیزبلا تاخیرحاصل ہوسکیں گے۔

کمشنر نے ان خیالات کا اظہار بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل' صدرگوجرنوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب)' متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور گوجرانوالہ چیمبرکے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ پنجاب کے اہم صنعتی شہروں بشمول گوجرانوالہ اور سیالکوٹ اس جدید اور معیاری سہولت کے حامل بزنس فیسلیٹیشن سنٹرز سے سرمایہ کاری 'روزگار اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ایک ہی چھت تلے تمام درکار دستاویزات اور این او سیزکے اجراء کی بدولت سرمایہ کاروں کو خاطر خواہ سہولت اورآسانی حاصل ہوگی جس سے سرکاری اداروں پران کے اعتماد میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں