گوجرانوالہ میں پرامن کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،ریجنل پولیس آفیسر

ہفتہ 16 مارچ 2024 19:24

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب) نے وفدکے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ سے تعارفی ملاقات کی اورگوجرانوالہ میں تعیناتی پرمبارکباد پیش کی۔وفد میں سابق صدوراخلاق احمد بٹ،محمد شعیب بٹ،عمراشرف مغل،سابق سینئرنائب صدرعرفان سہیل،سابق نائب صدورعرفان یعقوب بٹ،شیخ قیصرامین جموں والے،صدرکلاتھ مارکیٹ بورڈافضل جج شامل تھے۔

صدرگوجرانوالہ چیمبر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کابخوبی ادراک ہے کہ آپ ایک انتہائی قابل،فرض شناس اورتجربہ کارپولیس آفیسرہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے آپ کے کام کرنے کا انداز منفردہے قوی امید ہے کہ آپ اپنی بہترین روایت کوجاری رکھتے ہوئے گوجرانوالہ میں بزنس کمیونٹی اورعوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے آپ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے گوجرانوالہ میں مثالی کرداراداکریں گے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ چیمبرہرسطح پرآپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے ۔وفدکاخیرمقدم کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے وہ اوران کاہرجوان الرٹ کھڑا ہے۔کاروباری مراکزمیں امن بحال ہوگا توروزگار پیداہونگے جس سے جرائم میں بھی کمی ہوگی۔ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے جرائم پیشہ افرادکیلئے گھیرا تنگ کیاجارہاہے۔

ضروری ہے کہ معاشرے میں بہتری لانے کیلئے ہر شخص اپنا مثبت کردار ادا کرے۔بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اس سے قطاً انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں پرامن کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کاوزٹ کیاجائے گا تاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے مکمل آگاہی حاصل کر کے انہیں بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے ۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں