حکومت عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہو ئے ہے ،کمشنر

بدھ 6 دسمبر 2017 21:51

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء)حکومت عام آدمی کی حالت سنوارنے اور زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہو ئے ہے ،خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا آغاز اسی سلسلے کا اہم قدم ہے جس کے تحت دیہات کی صفائی ستھرائی کاکام سائنسی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے ،یہ بات کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اس پروگرام کی حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کرنے کیلئے حکومتی پالیسی اور قوانین کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد مہران افضل نے تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے افسران اورٹھیکیداروں نے بھی شر کت کی،کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی کے اس اہم اقدام کی بدولت دیہات کی گلیوں‘ نالیوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ہر یونین کونسل کی سطح پر ٹھیکیدار افراد مقرر کرے گاجبکہ اس پروگرام کے تمام خدو خال طے کرکے ٹھیکیداروں کو کام سونپ دیا جائے گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں