گرین بیلٹس کو تجاوزات اور نشئی افراد سے پاک کیا جا رہا ہے، حمید ایڈووکیٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:37

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) شہر کی تمام گرین بیلٹس کو تجاوزات اور نشئی افراد سے پاک کیا جا رہا ہے، خور رو پودوں اور بے ہنگم جھاڑیوں نے گرین بیلٹس کو جنگل کی شکل میں تبدیل کر رکھا ہے جس کی آڑ میں نشہ کے عادی افراد ڈیرہ جما کر شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو نشئی افراد سے نجات دلانے اور سر سبز ماحول فراہم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے گورنمنٹ بوائز کالج پسرور روڈ گرین بیلٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ کالج گرین بیلٹ سے نشہ کرنے والوں کی آماجگاہوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں