آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے معصوم کشمیریوں کو گولیوں کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا، طارق گجر

منگل 18 دسمبر 2018 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے معصوم کشمیریوں کو گولیوں کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے بھارتی دہشت گردی نہتے کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 56 پی ٹی آئی چوہدری طارق گجر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں