پولیس اور شہریوں میں دوستانہ ماحول پیدا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آر پی او

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ پولیس اور شہریوں میں دوستانہ ماحول پیدا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، تھانہ میں آنیوالے سائلین سے پہلے سلام پھر کلام والا رویہ اپنایا جا رہا ہے تاکہ مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا سائلین اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کی اور انصاف کے حصول کیلئے کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ایسوسی ایشن آف میٹل سکریپ کے صدر عثمان خالد بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ عزیر طارق سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تمام ممکنہ وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے قانون کی بالا دستی قائم کی جائے گی۔

شہریوں پر پولیس کے اعتماد کو بحال کیا جائے گا۔ہر پولیس آفیسر اور اہلکار اپنے افعال کا خودذمہ دار ہو گا ۔کا ر سرکار کی انجام دہی میں سستی اور کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر آر پی او طارق عباس قریشی نے صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن آف میٹل سکریپ کی درخواست پر شیخوپورہ روڈ میزان بینک کے پاس متعلقہ تھانہ کی پولیس کو خصوصی طور پر ناکہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصر ہیں جن کی سرکوبی ہماے اولین مقاصد میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں