ماں کا دودھ بچے کی جسمانی و ذہنی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے، توصیف ارشد

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء)ماں کا دودھ بچے کی جسمانی و ذہنی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے‘ دوسال تک کے بچے کو ماں کا دودھ پلاناانتہائی اہمیت کا حامل ہے، اللہ تعالی نے ماں کے دودھ میں بچے کیلئے قوت مدافعت کا قدرتی نظام قائم کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میڈم ذیشانہ اسلم اور میڈیم توصیف ارشد نے پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں محکمہ صحت اور زوالوجی سوسائٹی کے تعاون سے بچے کی نشونما سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرنسل پرویز اختر کے علاوہ پروفیسر محمدعمران‘ پروفیسر فائزہ مظفر اورطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پرنسپل پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی صحت بچے کی نشونما پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اس لئے دودھ پلانے والی مائیں اپنی صحت پر بھی توجہ دیں تاکہ صحت مند نسل پروان چڑھ سکے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں