گوجرانوالہ،عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی جائے گی، مولانا محمد اکبر

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:20

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی جائے گی،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے پاکیزہ مشن کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے،محمدی انقلاب دنیا میں انسانیت کی آبرو لیکر آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد عدیل عارف مہر،چوہدری عمر سلیم گجر،علامہ محمد عمر صدیقی،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف بھارت کے گلے کی ہڈی ثابت ہو گا،پوری قوم بھارت کے خلاف سیسہ بلائی دیوار بن چکی ہے،بھارت کشمیری عوام کے دل سے آزادی کی تڑپ نہیں مٹا سکتا،بھارت کو ہر فورم پر ناکامی کا مزہ چکھنا پڑے گا،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں، خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں