گوجرانوالہ، ڈی ایچ کیو میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اہم حکومتی ترجیح ہے، کمشنر

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اہم حکومتی ترجیح ہے اور تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لاتے ہو ئے ہسپتال کی بہتری اورمریضوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالہ کو یقینی بنایا جا رہاہے۔

انہو ںنے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دل وارڈ اور لیور وارڈ میں مریضوں کے لئے نئے پر چی کاوئنٹرز کاافتتاح کرتے ہو ئے کہی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ ، ایڈ یشنل ایم ایس ڈاکٹر گلزار او دیگر میڈیکل افسرا ن بھی اس موقع پر موجود تھے،کمشنر نے اس توقع کا اظہار کیاکہ نئے پرچی کاوئنٹرز کے قیام سے مریضوں کے رش میں کمی آئے گی اور بغیر وقت کے ضیاع وہ علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں مریضوں کوہرممکن سہولت اور آسانی فراہم کی جائے اور انہیں درپیس مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم نے کمشنر کو یقین دہانی کرائيکہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دل و جان سے کوشاں ہے اور مریضوں کے زبردست رش کے باوجود وسائل سے بڑھ کر علاج معالجہ کی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں