گوجرانوالہ، مخلوق خدا کیلئے آسانیاں پیدا کرنا دین اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر فا روقی

پیر 18 نومبر 2019 23:11

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ ہمارئے لیے بہترین نمونہ ہے، مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کرنا دین اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار چئیر مین ہیلتھ وے و یلفئر سوسا ئٹی ڈاکٹر عبدالقدیر فا روقی نے ایک روحا نی تقریب سے خطا ب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ نبی کریم ﷺ کے آمد سے ساری کا ئنا ت روشن ہو گئی، آپ کی تشریف آوری سے پہلے انسا نیت ظلم و ستم کی چکی میں پس رہی تھی اور انسا نیت پر ظلم و بربریت کے با زار گر م تھے ، آقا کریم ﷺ کی آمد سے اللہ نے انسانوں کو ذلت کی پستیوں سے نکا ل کر عروج عطا ء کیا۔

اس مو قع پر تقریب میں ثنا ء خوان رسول نے اپنی خوبصورت آوازوں سے شرکا ء کے دلوں کو گرما یا اور حمد وثنا ء سے محفل کو رونق بخشی۔ تقریب میں کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں