گوجرانوالہ، بجلی بندش کا اعلامیہ جاری

منگل 19 نومبر 2019 19:56

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق انتہائی ضروری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے باعث 24نومبر کو شاہین آبا د گرڈ اسٹیشن کے دال بازار ، فرنس نمبر1اور3، سول لائن، ڈی سی روڈ، گوجرانوالہ نمبر1، انڈسٹریل،باس پلاسٹک اور گلسن اقبال فیڈروں پر دن 11سے 2بجے تک جبکہ24اور 26کشمیر روڈ، احمد پور ، سوئی گیس روڈ ، سمال انڈسٹری اسٹیٹ ، فرنس نمبر4 اور شمع کالونی فیڈروں اور20نومبر کوگوہد پور گرڈ اسٹیشن کے بونکاں فیڈر اور 23,21اور28نومبر کو چٹی شیخاں فیڈرپر دن9سی2بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں