گوجرانوالہ ۔ ٹائیفائیڈ قابل علاج مرض ہے، معروف معالج ڈاکٹر نعمان رفیع

جمعرات 16 جنوری 2020 21:04

گو جرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) معروف معالج اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ قابل علاج مرض ہے لیکن جدید تحقیق کے مطابق ٹائیفائید بخار کی تشخیص کے لئے TYPHIDOTاورWIdalٹیسٹ کی کوئی اہمیت نہیں ٹائیفائیڈ بخار زیادہ تر گرمیوں میں ہوتا ہے کیونکہ درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے اورٹائیفائیڈ کا جراثیم کم درجہ حرارت پر خوبخود ہی مرجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹائیفائیڈ میں صرف بخار ہی نہیں ساتھ الٹیاں ،پاخانے بھی لگ جاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہڈیوں کے ٹائیفائیڈ کی کوئی بیماری نہیں کچھ لوگ پیسے بٹورنے کے لئے غرین مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اینٹی بائیوٹک ادویات کے زیادہ استعمال کے باعث قوت مدافعت کم ہورہی ہے ج جسے سے سپر بگ ٹائیفائیڈ کا نام دیا گیا ہے ٹائیفائیڈ بخار کی علامات ظاہر نہ ہونے پر مستندڈاکٹر سے چیک اپ کروانے اور خون کا کلچر ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی علاج شرع کرنا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں