امت مسلمہ کے عروج اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سیرت مصطفی مشعل راہ ہے،محمد نوید جاوید قادری

بدھ 24 مئی 2023 17:09

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2023ء) امت مسلمہ کے عروج اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سیرت مصطفی مشعل راہ ہے۔انسانیت کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تعلیمات مصطفی دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک تحصیل کامونکے محمد نوید جاوید قادری اور سخاوت علی بھٹی نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اتباع رسول ہی خدا کی رضا ہے اتباع رسول میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابیاں مضمر ہیں۔محمد مصطفی ہی وہ واحد آئیڈیل شخصیت ہیں جن کی پیروی میں فلاح ہی فلاح ہے۔دنیا کے بنائے ہوئے سارے نظام انسانیت کیلئے مصیبت سے کم نہیں۔محمد مصطفی کا نظام ہی انسانیت کو امن اور سکون عطا کر سکتا ہے۔ دنیا کو بالآخر اس نظام کی طرف لوٹنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ سودی نظام معیشت نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا سودی نظام معیشت کو ختم کرنے کیلئے حکومت فورا ًعملی اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں