ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے،چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ

ملک میں نوجوانوں کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے

پیر 28 اگست 2023 15:23

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) نوجوان بھر پور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اُن کی صلاحیتوں سے صحیح طریقے سے استفادہ حاصل کرکے پاکستان کو دنیا کا ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ایک سازگار ماحول اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہونگے۔

انہوںنے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اپنے فیوچر کو روشن کرنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ آنے والے وقت میں بہترین لیڈر تیار ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں کسی بھی قوم میں نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ تصور کئے جاتے ہیں۔اُس قوم کی راہ ترقی میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی جس کے نوجوان محنتی و ذمہ دار ہوں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں