مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ملک بھر میں ربیع الاول میں سیرت النبی کانفرنسز منعقد کرے گی

نبی پاک کی سیرت طیبہ ایسی جامع اور مکمل ہے جس میں بنی نوع انسان کے لئے ہر شعبہ حیات میں ہدایت و رہنمائی موجود ہے

جمعرات 21 ستمبر 2023 14:59

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ملک بھر میں ربیع الاول میں سیرت النبی کانفرنسز منعقد کرے گی، آپؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ محمد فاروق انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کو اللہ پاک نے سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا۔

(جاری ہے)

اس ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بھر میں سیرت النبی کے موضوع پر کانفرنسز اور پروگرامات منعقد کرے گی۔انہوں نے کہاکہ نبی پاک کی سیرت طیبہ ایسی جامع اور مکمل ہے جس میں بنی نوع انسان کے لئے ہر شعبہ حیات میں ہدایت و رہنمائی موجود ہے۔آپ پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔اس آفاقی پیغام کو ہر گھر گھر پہنچائیں۔ اس ملک گیر سیرت النبی کانفرنسز کا مقصد ملک میں امن، بھائی چارہ،سادگی پڑوسیوں کے حقوق کھانا کھلانا صدقہ، آزمائش میں اللہ سے تعلق کو مضبوط اور اس وقت ملک جن معاشی پریشانی اور آزمائش میں مبتلا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں