ْآپ ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری رب کائنات کا انسانیت پر احسان عظیم ہے،محمونوید جاوید قادری

جمعرات 21 ستمبر 2023 14:59

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) آقائے دو جہاں نبی آخر الزماںﷺ کی آمدسے فسق و فجو ر کے بت پاش پاش ہوگئے،آپ ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری رب کائنات کا انسانیت پر احسان عظیم۔ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک تحصیل کامونکے محمد نوید جاوید قادری اور سخاوت علی بھٹی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ نے بنیادی انسانی حقوق مقرر کئے نبی کریم ﷺ کی ولادت سے دین اسلام مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

آپ کے بتائے راستوں پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ولادت باسعادت ﷺ کی حقیقی خوشیاں منانے کے لئے آپ کی دی گئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا ہوگا۔ حضرت محمد ﷺ کی شان سب سے اعلیٰ اور بالا ہے آپ کا تذکرہ خیر قیامت تک ہوتا رہے گا آپ کا ذکر خیر بھی عبادت ہے آپ کا تذکرہ آپ سے محبت کی نشانی ہے آپ سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن منانے والے خوش نصیب ہیں دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے حضرت سیدنا محمد ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اجتماعی جد وجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں