حضور نبی کریم ؐ کی ولادت سے دنیا میں اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے

جمعرات 21 ستمبر 2023 15:08

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) حضور نبی کریم ؐ کی ولادت سے دنیا میں اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے اور آمد مصطفی ؐسے انسانیت اپنے مقدرپر ناز کرنے لگی۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کا یوم ولادت باسعادت اہل ایمان کیلئے خوشیوں کا پیامبر ہے ہمیں اُس مبارک دن پر دعا گو ہونا چاہئے کہ اللہ رب العزت اس مبارک مہینے کے صدقے پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے اور اس خوشیوں بھرے مہینے کے طفیل ملت اسلامیہ کو اتحاد اور یکجہتی کی لڑی میں پروئے۔

انہوں نے کہا کہ آقا دوجہاں حضرت محمد ؐسے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے حضرت محمد مصطفی کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاوّل شریف وہ مبارک مہینہ ہے جس میں حضور اکرمؐ کی تشریف آوری سے ہی ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں