گوجرانوالہ فوڈ اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کی کینٹین پر چھاپہ ‘غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت پر کینٹین کو سیل کر دیا

پیر 27 فروری 2017 23:29

گوجرانوالہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)گوجرانوالہ فوڈ اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کی کینٹین پر چھاپہ ‘غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت پر کینٹین کو سیل کر دیا گیا‘دس ہزارروپے جرمانہ‘ تفصیل کے مطابق فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے سول ہسپتال کی کینٹین پرچھاپہ مارا جہاں پر غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اورگندگی پر کینٹین کوسیل کردیاگیا جبکہ اس کے ٹھیکے دار کو دس ہزارروپے جرمانہ بھی کیاگیا، پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔

اس سلسلے میںپنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے نندی پور ٹاؤن میں واقع قادری سموسہ شاپ اور بوٹا پولٹری سیل سینٹر کو اشیا ء خوردونوش زمین پر رکھنے اور حشرات الارض کی کثرت کی بناپربا الترتیب 7000اور3000 روپے جرمانہ، ماشاء اللہ نان شاپ قلعہ دیدار سنگھ کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر 3000 روپے جرمانہ ، نوشہرہ ورکاں میں واقع PSO فلنگ سٹیشن ٹک شاپ کو زائد المعیاد مشروبات رکھنے کی بناپر 17000 روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ 400 لیٹر زائد المعیاد مشروبات کو تلف کیا گیا جبکہ نوشہرہ ورکاں میں واقع زوم فلنگ سٹیشن ٹک شاپ کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بناپر 25000 روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

نندی پور میں واقع جاوید ہوٹل،لاثانی چکن شاپ،اٹالین پیزا،زین چکن شاپ،میاں اظہر سویٹس ،فرائی ماسٹر،VIP بروسٹ،گورمے سویٹس،ستار ملک شاپ،احمد پولٹری ،عدنان چکن شاپ، راحت نان شاپ اور قلعہ دیدار سنگھ میں واقع عاشق دال چاول، سعید دال چاول، ایمان کیفے،رحمت پولٹری ، انمو ل فوڈ ،گجر ملک شاپ،عمر سویٹس ،حلال چکن شاپ،اٹالین پیزا ،ڈیسنٹ برگر،لاثانی ریفریشمنٹ برگر ،فیصل ہوٹل،مولوی افضل سستا ہوٹل ،ماشاء اللہ نان شامی ،لالہ گل سویٹس،بٹالہ بیکرز،سلیم سویٹس اورعثمان ملک شاپ کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔

اروپ ٹاؤن میں واقع شہباز سویٹس، آرائیں ہوٹل، اصغر ملک شاپ،روٹی بوٹی ہوٹل،غوثیہ ہوٹل،چوراہی پکوان سینٹر،دانش ملک شاپ حمزہ سویٹس،بلال سویٹس، اور وزیر آباد ٹاؤن میں واقع ،جاوید کولڈ کارنر،PSO ٹک شاپ،بٹ ہوٹل اور کاکا ہوٹل کو صفائی کے انتظامات بہترکرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔ کھیالی شاہ پور میں واقع حافظ ڈیری ،عبد الحمید ملک شاپ،آصف نان شاپ،حمزہ جٹ پان شاپ،العزیز جنرل سٹور،حرم ریسٹورنٹ،ماشاء اللہ نان شاپ،ملک ذیشان کولڈ کارنر، رانا نان شاپ،ہارون بیکرز ، پشاوری نان شاپ،شیخ اسامہ سویٹس، ذیشان ہوٹل اوربلال گجر ہوٹل کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں