ڈرامہ ’’قربتیں‘‘ کی کہانی دوستی‘ ہوس اور دھوکہ دہی کی داستان

منگل 7 جولائی 2020 12:11

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) ایم ڈی پروڈکشنزکے بینر تلے تیار کیا جانے والا ڈرامہ ’’قربتیں‘‘ کی کہانی دوستی‘ ہوس اور دھوکہ دہی کی ایک ایسی داستان ہے جو دیکھنے والوں کے دلوں پر اثر کرے گی۔ یہ ڈرامہ دو دوستوں اریبہ اور زمل کی زندگیوں کی عکاسی کرتا ہے کہ کوئی انسان دولت کی لالچ اور پرتعیش زندگی کے حصول کے لئے کتنا گر سکتا ہے اوراس کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے۔

معمولی سے خاندان سے تعلق رکھنے والی اریبہ کی پرورش اس کی والدہ نے تنہا کی ‘ جبکہ زمل ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔ اپنے مقدر سے بے خبر اور رشتوں کی پرواہ کئے بغیر اریبہ دولت ‘ عیش و عشرت کی لالچ میںکچھ ایسے افعال سرانجام دے بیٹھتی ہے جس سے نہ صرف اخلاقیات بلکہ اس کی دوستی کے مقدس بندھن کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

رضوان احمد کی تحریر کردہ ’’قربتین ‘‘ کی ہدایت کاری کامران اکبر خان نے سرانجام دی ہیں جب کہ ڈرامے کے نمایاں فنکاروں میں انمول بلوچ‘شہباز حامد شگری ‘کومل ساجد‘اریج محی الدین‘کاشف محمود‘منزہ عارف‘طاہرہ امام‘عباس اشرف اعوان ‘لائبہ سرفراز‘ لیلیٰ زبیری‘ احمد طحہ غنی ‘کامران حسین‘ حلیمہ‘زین افضال اور دیگرشامل ہیں۔

یہ ڈرامہ سیریل ہر پیر کی شب 9 بجے ہم ٹی وی پرپیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں