پیر عثمان افضل قادری ’’حرمین شریفین‘‘ حاضری کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے

اتوار 9 جون 2019 15:00

اسلام آباد/ لاہور / گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2019ء) پیر عثمان افضل قادری زیب سجادہ درگاہ نیک آباد شریف ’’حرمین شریفین‘‘ حاضری کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مدینہ منورہ میں دربار رسالتﷺ میں حاضری پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان اور احباب کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مدینہ حاضری سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے اور روحانیت کو تقویت ملتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کے ذیعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ وطن واپس پہنچے پر پیر صاحب کا شاندار استقبال کیا گیا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں