بھارت، گجرات میں بارشوں سے 14افراد ہلاک ہوگئے

بارشوں کے باعث سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ،کئی گھر تباہ

بدھ 13 جولائی 2022 16:35

بھارت /گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 14افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہونے سے کئی گھر تباہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین اپنے گھروں کی بالائی منزل پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔گجرات میں رہائشی عمارتوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے گڑھ میں نکاسی آب کی ابتر صورتِ حال پر شہری اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا ر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں