گجرات ،ْ پہلے ساتھی کو پولیس سے چھڑایا، پھر قتل کر دیا

جمعہ 28 دسمبر 2018 14:28

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) گجرات میں 5 ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے وین کو روکر پولیس ٹیم سے اسلحے کے زور پر زیر حراست اپنا ساتھی چھڑا کر لے گئے اور پھر راستے میں پولیس سے چھڑائے گئے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے علاقے وینس موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تھانہ رحمانیہ کی پولیس وین ملزم عباس کا ریمانڈ لے کر واپس آ رہی تھی کہ ایک سفید کار میں سوار ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے اسے روکا اور اسلحے کے زور پر پولیس ٹیم سے اپنا ساتھی چھوڑا کر لے گئے اور راستے میں اپنے ساتھی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کو ملزم عباس زخمی حالت میں موضع ساہیوال کے نزدیک ملا جسے ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں