گجرات ، انسداد ڈینگی کیلئے محکمہ صحت سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ الرٹ رہیں،ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ

بدھ 11 جولائی 2018 22:53

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے محکمہ صحت سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ الرٹ رہیں، ڈینگی سرویلینس کو موثر بنایا جائے اسکے ساتھ شہریوں کو شعور فراہم کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے سی گجرات افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکرم ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ممکنہ مقامات نرسریوں، کباڑ خانوں، تالابوں، سروس اسٹیشنوں، قرستانوں، ماربل فیکٹریوں کی مانٹیرنگ یقینی بنائی جائے اور جہاں ضروری ہو فوری طور پر فوگنگ یا میکنکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہدایت کی کہ فوگنگ سے متعلقہ افسران و سٹاف کو تمام ضروری ہدایات کا علم ہونا چاہیے نیز یقینی بنایا جائے کہ فوگنگ مشین کیساتھ بھی ہدایات نامہ چسپاں ہو، انڈور ، آوٹ ڈور سرویلینس ٹیمیں جن علاقوں میں جائیں وہاں شہریوں کو ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے میٹریل بھی تقسیم کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ڈینگی کائونٹرز قائم، الگ وارڈز مختص کر دیے گئے ہیں، ہسپتالوں میں ضروری ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے نیز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یقینی بنائے کہ پرائیویٹ لیبز بھی مقررہ نرخوں سے زائد فیس وصو ل نہ کریں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں گملوں، فریج ٹرے ، برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور اگرپانی کھڑا ہو تو اسے فوری خشک کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں