گجرات کے تاریخی رام پیاری محل کو میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا

پیر 19 اپریل 2021 23:22

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) گجرات کے تاریخی رام پیاری محل کو میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور ڈی سی گجرات سیف انور جپہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رام پیاری محل کی تعمیر 1918 میں کی گئی، رائے سندر داس نے یہ محل اپنی بیوی رام پیاری کو بطور تحفہ دیا تھا، 1947 میں تقسیم ہند کے بعد رام پیاری بھارت چلی گئی جس کے بعد یہ محل مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ، میوزیم میں مختلف گیلریز میں گجرات کی ثقافت کیساتھ مہر گڑھ وادی سندھ کی تہذیب، گندھارا، برصغیر میں مسلم اور سکھ دور کی نادر اشیا رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں