کمشنرگوجرنوالہ ڈویژن کا مفت آٹا فراہمی مراکزکا دورہ

بدھ 29 مارچ 2023 20:21

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کم آمدن والے شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کیلئے قائم مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے نور مارکی، بشیر میرج ہال، قندفشان میرج ہال اور قاسم میرج ہال لالہ موسی میں قائم آٹا مراکز کا دورہ کیا۔

کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے حکومتی ریلیف پیکج کے تحت ڈویژن بھر میں آٹا کی مفت فراہمی جاری ہے، آٹا مراکز پر شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں قائم مراکز پر شہریوں کو آٹا کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی سہولت کے لئے ریونیو افسران، محکمہ فوڈ کے افسران کے ساتھ ساتھ پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے رضاکاران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، انہوں نے کہا شہریوں کو عزت واحترام کے ساتھ آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مراکز پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئے،مراکز تعینات افسران و عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں عفلت کے مرتکب افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آٹا کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، فلور ملز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں