گجرات،عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے سے 3 مریض جاں بحق، 12 زخمی

صوبائی وزیر صحت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 24 اپریل 2024 18:04

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) گجرات کے زیر تعمیر ہسپتال کی چھت گرنے سے 3 مریض جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جبکہ صوبائی وزیر صحت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 مریض جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گجرات میں زیر تعمیر ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی، واقعہ میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

ان کے علاوہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بھی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے متعلقہ افسران سیرپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے سی اینڈ ڈیبلیو کے ریسرچ ونگ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرمت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں