گوادرویٹرن فٹ بال ٹیم کا ایک ہفتے کا دورہ کراچی مکمل ہوگیا

پیر 13 نومبر 2023 17:14

گوادرویٹرن فٹ بال ٹیم کا ایک ہفتے کا دورہ کراچی مکمل ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) گوادر ویٹرن فٹ بال ٹیم نے ایک ہفتے کا دورہ کراچی کیا۔ ٹیم کی قیادت گوادر کے مایہ ناز سابقہ فٹبالر محمد عیسیٰ عارف نے کی۔گوادر ویٹرن فٹبال کلب کے منیجر لعل جان نے بتایا کہ گوادر ویٹرن فٹ بال ٹیم نے اپنے دورے کے دوران مختلف ٹیموں کے ساتھ چھ میچز کھیلے۔ انہوںنے بتایاکہ گوادر ویٹرن ٹیم نے 4نومبر 2023 کو اپنا پہلا میچ ڈسٹرکٹ لیاری کے نیشنل و انٹرنیشنل ویٹرن کے ساتھ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کھیلا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ دوسرا میچ 5نومبر کو پاکستان کے سابقہ کوچ طارق لطفی کے ویٹرن کے ساتھ انصار فٹبال اسٹیڈیم کورنگی میں میچ ڈے نائٹ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

یہ میچ طارق لطفی ویٹرن کی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ گوادر ویٹرن ٹیم نے تیسرا میچ 7 نومبر کو میزبان ٹیم اسلم میموریل ویٹرن کے ساتھ جیم خانہ فٹبال اسٹیڈیم گارڈن میں کھیلا۔

اس دلچسپ مقابلے میں گوادر ویٹرن نے اسلم میموریل ویٹرن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔گوادر ویٹرن ٹیم نے چوتھا میچ 8 نومبر کو گزری ویٹرن کے ساتھ کھیلا گیا۔ مقررہ وقت میں گوادر ویٹرن نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔گوادر ویٹرن نے پانچواں میچ 9 نومبر کو رئیل ویٹرن کے ساتھ نیو ناظم آباد، کراچی میں کھیلا گیا۔ رئیل ویٹرن ناظم آباد کی مضبوط ٹیم کو گوادر ویٹرن نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

رئیل ویٹرن نیو ناظم آباد کراچی کے کپتان پاکستان کے مایہ ناز سابق پاسٹ بالر محمد سمیع تھے۔گوادر ویٹرن ٹیم نے چھٹا میچ 10نومبر کو ملیر ویٹرن کے ساتھ آل برادرز فٹبال اسٹیڈیم ملیر میں کھیلا۔ دونوں ٹیموں نے بہت ہی دلچسپ اور خوبصورت فٹبال میچ کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے سکینڈ آف میں ٹیم ملیر کو پنالٹی مل گیا جسے باآسانی گول کیا گیا۔ اس طرح یہ میچ ملیر ویٹیرن فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ گوادر کے مایہ ناز سابقہ فٹبالر محمد عیسیٰ عارف نے کہاکہ پہلی بار بلوچستان سے گوادر ویٹیرن فٹبال ٹیم کی کراچی آمد ہوئی ہے جو بلوچستان فٹبال اور سندھ فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کی جائیگی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں