حافظ آباد ،غریب اور سادہ لوح لوگوں کو ورغلا کر ،بیرون ملک لیجانے اور پیسوں کا لالچ دیکر قادیانیت کی تبلیغ پر عوام میں غم و غصے کی شدید لہر

جرمنی میں مقیم مبشر ہنجرا وقتاً فوقتا پاکستان بھی آتا ہے ، جرمنی سے آن لائن رابطے کرتا ہے ، پولیس اور انتظامیہ نوٹس لے ‘ سماجی رہنما عمران تھیم

جمعہ 19 جون 2020 13:06

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) حافظ آباد میں غریب اور سادہ لوح لوگوں کو ورغلا کر ،بیرون ملک لے جانے اور کاروبار کیلئے پیسوںکا لالچ دے کر قادیانیت کی تبلیغ پر عوام میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ، اعلیٰ حکام اور پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ حافظ آباد کے سماجی رہنما محمد عمران تھہیم نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ نواحی گاں پریم کوٹ کا رہائشی مبشر ہنجرا اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے قادیانیت کی تبلیغ کر رہا ہے ،مالی طور پر غریب اور سادہ لوح دیہاتیوں کو ورغلا کر اور پیسوں کا لالچ دے کر قادیانی مذہب اپنانے کی جانب راغب کرتا ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام ،مقامی انتظامیہ ،،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لے کر اس کا تدارک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محمد عمران تھہیم نے کہا کہ مبشر ہنجرا نواحی گائوں پریم کوٹ کا رہائشی ہے او ر ان دنوں جرمنی میں رہائش پذیر ہے جو وقتا فوقتا پاکستان آکر لوگوں کو قادیانی کی تبلیغ کرتا ہے جبکہ جرمنی سے ہی آن لائن کے ذریعے لوگوں کو قادیانیت کا درس دے رہاہے ۔

وہ سادہ لوح اور مالی طور پر غریب دیہاتیوں کو پیسوں،کاروبار اور بیرون ممالک لے جانے کا جھانسہ دے کر قادیانی بنانے کیلئے راغب کرتا ہے اور اب تک مبینہ طور پر کئی افراد کو قادیانی بنا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مبشر ہنجرا نے حافظ آباد میں اپنے کارندے چھوڑ رکھے ہیں جوغریب اور سادہ لوح لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔اگر ہمارے مطالبے پر نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں