حافظ آباد میں تین افراد نے خاتون کو رکشے سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 28 اگست 2021 16:50

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) حافظ آباد میں تین افراد نے خاتون کو رکشے سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پنجاب میں خاتون پر تشدد اور ہراسگی کے رونما ہونے والے افسوسناک واقعے میں تین ملزمان نے رکشے میں سوار خاتون کو نیچے اتار کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ان کے کپڑے پھاڑے گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے رکشے سے اتار کر ان سے نقدی اور سونے کی چین بھی چھین لی اور اب ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف اور تحفظ فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں