حافظ آباد،سابقہ رنجش پر بااثر ملزمان کا غریب محنت کش کے جواں سال بیٹے پر وحشیانہ تشدد

ننگا کرکے درخت کے ساتھ الٹالٹکاکر مارتے رہے، 9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 18 ستمبر 2018 20:24

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) حافظ آباد میںسابقہ رنجش پر بااثر ملزمان کا غریب محنت کش کے جواں سال بیٹے پر وحشیانہ اور ظالمانہ تشدد۔ جس پر انسانیت شرما گئی۔ ملزمان نوجوان کو ننگا کرکے درخت کے ساتھ الٹالٹکاکر مارتے رہے او ر اسکے منہ پر پیشاب کرکے وڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے 9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق قریبا دو ماہ قبل دھاروکی کے رہائشی وارث چدھڑ اور طلحہ کے مابین معمولی جھگڑا ہوا۔جس پر اہل دیہہ نے انکے مابین صلح کروادی لیکن وارث چدھڑ نے اسی رنجش پر غریب محنت کش کے بیٹے طلحہ کو چکمہ دیکر فون کرکے بلایا اور بعدازاں وہ اپنے ایک ساتھی وکی کے ہمراہ اسے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل پر اغواء کرکے دھاروکی کے قریب مال مویشی کے ڈیرہ پر لے گئے ۔

(جاری ہے)

جہاں پروارث چدھڑ نے اپنے دیگر 8مسلح ساتھیوں وکی ولد محمد ارشد،اویس ولد محمد ارشد، مبشر ولد ظفروغیرہ کے ہمراہ غریب محنت کش کے بیٹے طلحہ کو ننگا کرکے ایک درخت کے ساتھ الٹا لٹکا دیا ۔اورملزمان اس پر ڈنڈے سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کرکے اسکے منہ پر پیشاب کرکے وڈیو بھی بناتے رہے۔ ملزمان نے دوران تشدد طلحہ کی جیب سے 20ہزار روپے اور ایک موبائل فون بھی نکال لیا۔

تشدد کی وجہ سے جب طلحہ بے ہوش گیا تو ملزمان نے اسے درخت سے نیچے اتار کر فائر مار کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن اسکے دودوستوں کی منت سماجت پر ملزمان نے اسے چھوڑکر فرار ہوگئے جس پر پولیس تھانہ کسوکی نے 9ملزمان وارث، وکی، اویس ، مبشر وغیرہ کے خلاف مقدمہ کرلیا لیکن پولیس ابھی تک کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار نہ کرسکی ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں