سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 4030.802ملین کی لاگت سے شروع کیے جانے والے 45 ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

منگل 19 جنوری 2021 23:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 4030.802ملین کی لاگت سے شروع کیے جانے والے 45 ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںانہوں نے متعلقہ محکموں اور کنٹریکڑز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں ہر لحاظ سے مکمل کر لیے جائیں تاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق اور عوام کی سہولت کے لیے شروع کیے جانے والے ان منصوبوں سے عوام براہ راست استفادہ حاصل کر سکے ۔

انکا کہنا تھا کہ اے ڈی پی کے علاوہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے مختلف ترقیاتی منصوبوںپر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ ان تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کر لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی اور پلاننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے مامون جعفر تارڑ،ملک پھول اعوان،میاں عزم عباس بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کو ہر لحاظ اور بروقت تک مکمل کر لیا جائے ،کسی بھی منصوبہ کی تکمیل میں بلا جواز تاخیر،غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔اس موقعہ پر انہوں نے حافظ آباد سٹی،جلاپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں میں صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں،جلاپور بھٹیاں کے سی او ایم سیز کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور بالخصوص حافظ آباد سٹی اور جلاپور بھٹیاں میں سیوریج کے نظام کو فوری بحال کیا جائے اور اگر کسی جگہ کوئی شخص کار سرکار میں مداخلت کرے تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن نے بتایا کہ 200ملین کی لاگت سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون کی 24اسکیمں مکمل ہو چکی ہے جبکہ دو سو ملین کی لاگت سے فیز ٹو کی 22اسکیمیوں پر کام جاری ہے ۔سیپ ون پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 150ملین کی لاگت سے شروع ہونے والے 138منصوبوں پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں بھی 149.522ملین کی لاگت سے 55اسکیمیوں کا کام شروع ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت حافظ آباد میں 361.087ملین کی لاگت سے 224منصوبوںپر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں علاوہ ازیں لوکل گورنمنٹ کی 438ملین کی لاگت سے 187اسکیموں سکول ایجوکیشن کی 69ملین کی لاگت سے 29 اسکیموںپر بھی کام تیزی سے جاری ہے اجلاس میں ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی اور ایم پی اے مامون جعفر تارڑ نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کی قیادت میں عملی اقدامات کیے جارہے ہیں حافظ آباد کے مختلف دیہات میں بجلی کی سپلائی ،سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی،سینیٹیشن،گلیوں ،نالیوں کی تعمیر ،ایجوکیشن اور ہیلتھ کے محکموں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی تکمیل سے علاقہ کی تعمیرو ترقی سمیت عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں