کیبل لفٹ ٹوٹنے کا معاملہ، لفٹ مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 جون 2017 16:29

کیبل لفٹ ٹوٹنے کا معاملہ، لفٹ مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
گلیات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2017ء): مری میں کیبل لفٹ ٹوٹنے کے معاملے پر کیبل لفٹ کے مالک سعد اللہ کو تین ملزمان سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لفٹ کے مالک کو تین ملزمان سمیت چکدرہ سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں دو لفٹ آپریٹر بھی شامل ہیں جو گذشتہ روز لفٹ گرنے کے حادثہ سے بعد سے ہی مفرور تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں