یوم پاکستان ڈے مناسب موقع پر ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں شاندار تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:35

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال کے حلقہ انتخاب میں یوم پاکستان ڈے مناسب موقع پر ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حب اورضلع لسبیلہ میں پاکستان ڈے پر پرچم کشاء کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں یوم۔پاکستان کی تقریبات ملی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ افسران اورسرکاری محکموں کے افسران سمیت شہری بڑی تعداد میں تقریبات میں شریک ہوئے ڈسٹرکٹ حب اور ضلع لسبیلہ اسکولوں کے طلبا طالبات کی شاندار ثقافتی پرفارمنس نے تقریبات میں رنگ بھر دیا جبکہ یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ضلع حب اور ضلع لسیلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لسبیلہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اوتھل میں چیرمین میونسپل کمیٹی سید سومار شاہ کاظمی کی قیادت میں پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکا قومی پرچم بینر اور پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد و دیگر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکانے پاکستان زندہ باد و پاک فوج کی حمایت فلک شگاف نعرے لگائے ریلی کے شرکا کا مختلف شاہراہیوں کا گشت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد انور جمالی وائس چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل محمد وسیم خاصخیلی سمیت کثیر تعداد میں افراد شریک ہوئے مقررنین نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی عظیم جدوجہد کی متحرک قیادت میں ترقی کے سفر پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

ضلع حب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی پیس پروجیکٹ پاکستان اور 23مارچ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ حب ڈپٹی کمشنر منیر احمد موسیانی اور ڈسٹرکٹ حب ایس ایس پی منظور احمد بلیدی یوم پاکستان 23 مارچ پرمسرت دن کے موقع پر سوک سینٹر حب میں پرچم کشای کررہے ہیں اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ایف سی کرنل، اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ آغا،ایڈیشنل ایس پی احمد طلحہ، ایس ایچ او حب سٹی راشد علی بزنجو ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد ابراہیم دودا تحصیل چیرمین حب بابو فیض شیخ کونسلران سمیت ضلعی سرکاری افیسران اور علاہ علاقائی معتبرین کی کثیر تعداد موجود تھے ڈی سی حب منیر ایف سی 54 ونگ کے لیفٹننٹ کرنل حارث دیگر انتظامی افسران شریک ہوئے پروگرام میں سرکاری افیسران اور علاقہ معتبرین اساتذہ کرام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقررنین نے اسلاف کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں مقررنین نے امن و استحکام اور افواج پاکستان کی ملک و ملت کے لئیے لا زوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر حب اساتذہ کرام اور دیگر شرکا نیموضوع کی مناسبت سے تقاریر کیں تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے دعاکیساتھ پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ہائی اسکول حب سے شروع ہو کر لسبیلہ پریس کلب حب تک اختتام پزیر ہوئی۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں