لاہور چلنے والی سے خواتین بائیکرز کی ریلی آزاد کشمیر پہنچ گئی، کوہالہ پل پر شاندار استقبال

آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور انداز میں کام کررہی ہے،سیاحوں کا خاص خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ دادی ہے ، پروفیسر تقدیس گیلانی

جمعرات 4 اگست 2022 22:21

کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) لاہور چلنے والی سے خواتین بائیکرز کی ریلی آزاد کشمیر پہنچ گئی، کوہالہ پل پر آزاد کشمیر حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں پروفیسر تقدیس گیلانی نے خواتین بائیکرز کو وزیراعظم آزادکشمیر اور حکومت آزادکشمیر کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرڈی جی ٹورازم راشد حنیف،چیئرپرسن سٹیٹ کمیشن، وویمن ڈویلپمنٹ کے آفیسرا ن و اہلکاران و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھے۔

خواتین بائیکرز نے پروفیسر تقدیس گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور حکومت آزادکشمیر کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت آزاد کشمیر بھرپور انداز میں کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے سیاحوں کو ویلکم کرنے کے لیے یہاں موجود ہوں، سیاح یہاں آئیں اور خطہ کشمیر کے قدرتی حسن سے محظوظ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ دادی ہے کہ سیاحوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہاں آنے والے سیاح اچھا تاثر لیکر جائیں۔ اس طرح سے آزادکشمیر کی خوبصورتی پوری دنیا میں متعارف ہو گی اور ٹورازم بڑھے گا۔اس موقع پر خواتین بائیکرز نے پروفیسر تقدیس گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ بعدا زاں خواتین بائیکرز نیلم ویلی کے لیے روانہ ہو گئیں۔ اس موقع خواتین بائیکرز کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

خواتین بائیکرز کے آزادکشمیر کے دورہ کو ڈسکور پاکستان نے سپانسر کیا ہے۔’ڈسکور پاکستان ‘پاکستان کے خوبصورت مقامات کو Exploreکرنے اور ان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجا گر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ڈسکور پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرزا عدیل بھی خواتین بائیکر ز کے ساتھ موجود ہیں۔ خواتین بائیکرز کا وزٹ مکمل ہونے کے بعد وزٹ کی مکمل ڈاکومنٹری ڈسکور پاکستان پر چلائی جائیگی جس سے آزادکشمیر کی سیاحت کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر بے پنا ہ فروغ ملے گا۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں