پاکستان کسٹم کی حب میں اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، 45 کروڑ روپے سے زائد مالیت کاغیر ملکی سامان برآمد

بدھ 31 جنوری 2024 16:44

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان کسٹم کی حب میں اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی کاروائی کے دوران 45 کروڑ روپے سے زائد مالیت کاغیر ملکی سامان برآمد کرلیاگیاہے۔ برآمد کیے گئے سامان میں ،لیپ ٹاپ، مختلف انجکشن،الیکٹرونکس،آٹو پارٹس، پیپر رولز، پلاسٹک شاپراور چائنیز نمک،سمیت اور دیگر خوردنی اشیا اپنے قبضے میں لے لیا ۔

پاکستان کسٹم بلوچستان ترجمان کے مطابق برآمد کی سامان سرحدات سے اسمگل ہوکر اندرون سندھ سمگل کیا جارہا تھا ۔

(جاری ہے)

کسٹم کو خفیہ اطلاع ملنے پر ،دو چالیس فٹ مال بردار کنٹینرزکو قبضے میں لے کر 45 کروڑ روپے سے زائد غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن، کلیکٹر انفورسمنٹ خضدار محمد سلیم میمن اور ایڈشنل کلیکٹر ساجد بلوچ کی ہدایات پر اور انٹیلیجنس انفارمیشن کے بعد دو ٹرکوں پر مشتمل 40 فٹ کنٹینرز کو حب بائی پاس کے قریب روک کر تلاشی لی گئی جس میں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ۔مذکورہ سامان جعلی جی ڈی پر لوڈ کیا گیا تھا سامان اور کنٹینر کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں