منشیات کا خاتمہ ،امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس الرٹ ہے، ڈی ایس پی

پیر 30 اکتوبر 2023 13:45

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2023ء) ایس ایس پی حب ڈسٹرکٹ آصف علی مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے حب سرکل محمد عارف بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی حاصل خان قمبرانی کے سربراہی میں ایس آئی راشد علی بزنجو، ایس آئی محمد امین ساسولی، ایس آئی عبدالواحد، ایس آئی قاضی محمد اسلم، اے ایس آئی ارشاد مجید بلوچ، اے ایس آئی عبدالرشید تھانہ ہائیٹ و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ حب سرکل کے مختلف مقامات جس میں رند مارکیٹ ساکران روڈ اور غریب آباد میں چھاپہ مار کارروائی کر کے ایک ملزم لیاقت ولد غلام رسول کے قبضہ سے 1810 گرام مہلک نشہ شیشہ آئس اور موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور غریب آباد حب میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار ملزم منیر احمد ولد آغا محمد سے 2200 گرام مہلک نشہ شیشہ آئس اور ایک عدد SMM پسٹل معه 07 دانہ راؤنڈ ز بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

کاروائی میں کل منشیات 4010 گرام شیشہ آئس برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ حب ڈسٹرکٹ پولیس نے منشیات روک تھام مہم کے دوران پچھلے کئی دنوں سے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کر کے مختلف منشیات فروش گرفتار کئے اور مختلف اڈے اور مقامات مسمار کئے ۔حب پولیس کا منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔منشیات جیسے لعنت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، حب کے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لے پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔\378

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں