کوہالہ سے لائن آف چکوٹھی تک تمام شاہراہیں بند بازار سنسان اور لنکس سڑکات مکمل طور پر جام

کاروباری مراکز بازاروں میں مکمل شٹر ڈاون اور مکمل پہیہ جام ہڑتال، کوہالہ سے چکوٹھی اور وادی لیپہ، وادی چکار، جہلم ویلی میں عوام سراپا احتجاج

جمعہ 12 اگست 2022 20:25

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) کوہالہ سے لائن آف چکوٹھی تک تمام شاہراہیں بند بازار سنسان اور لنکس سڑکات مکمل طور پر جام ہونے کے علاوہ کاروباری مراکز بازاروں میں مکمل شٹر ڈاون اور مکمل پہیہ جام ہڑتال کی گئی کوہالہ سے چکوٹھی اور وادی لیپہ، وادی چکار، جہلم ویلی میں ء سراپا احتجاج بن گئے جگہ جگہ مظاہرے بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا ،ناجائز ٹیکسسز نفاذ نامنظور ،زائدبلات بجلی نا منظور، آئینی و تاریخی حیثیت بحال کرو ،کشمیر ہمارا ہے اس کے مالک کشمیری ہیں پندر ویں آئینی ترامیم نامنظور کے فلک شگاف نعرے دن بھر جاری رہے ہٹیاںبالا،چناری ، چکوٹھی ، وادی کھلانہ ، پاہل ، میرابکوٹ ، گوجر بانڈی، پیراں بانڈی ، نڑدجیاں، چھم تراڑاں ،گہل جبڑا ، چٹھیاں ، کنیناں، سراں ، چکار ، سدھن گلی ، سلیمہ، نون بگلہ، سائیں باغ ، لمنیاں، ریشیاں، وادی لیپہ میں تاریخی پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال نے روح آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی کشمیریوں نے سیاسی نظریات و افکار کو وحدت کشمیر کے لیے قربان کر دیا تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کشمیری عوام کی آواز پر لبیک کہہ دیا اور سراپا احتجاج بن گئے کوہالہ سے چکوٹھی سڑک پر اور تمام لنک روڈیں سنسان رہیں بازاروں میں ریڑی بان بھی نہ آئے کشمیریوں نے واضع کیا کہ کشمیر کے وارث کشمیری ہیں وحدت کشمیر کی بحالی تک جنگ جاری رہے گی تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ کشمیریوں کو قبول نہیں ہے مظاہرین نے واضع کیا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو مخدوش کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی جبری تقسیم کے فارمولہ کو تسیلم کریں گے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان حیثیت کشمیر کو ختم کر رہا ہے انہی کے نقشے قدم پر پاکستان کے حکمران بھی چل پڑے ہیں ریاست جموں و کشمیر متنازعہ ہے کشمیریوں سے کوئی بھی جبری فیصلہ نہیں کرایا جاسکتا کشمیریوں کی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال میں آزاد کشمیر میں موجود پاکستان کے تاجروں نے بھی یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال کی اور کہا کہ کشمیریوں کے موقف کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں کشمیر تاریخی حیثیت کی حامل ریاست ہے جس کے وارث کشمیری ہیں ۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں