کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کمزور نہیں ہونے دینگے ،سردار عتیق احمدخان

پاکستان فطری طور پر کشمیریوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے،یوم نیلہ بٹ پر کشمیری گھروں میں پاکستانی پرچم لہرائیں،حکومت کی جانب سے پندرہویں ترمیم کے مسودے کو مسترد کرتے ہیں یہ ایک احمقانہ حرکت ہے ،کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی ایثار خلوص پیدا کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کی تیاری جاری رکھیں ،قائد مسلم کانفرنس کییو سی مکھیالہ ،یوسی ملوٹ کے کارکنان سے ملاقات

بدھ 17 اگست 2022 18:34

دھیرکوٹ/مکھیالہ/جہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کمزور نہیں ہونے دینگے ،پاکستان فطری طور پر کشمیریوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے،یوم نیلہ بٹ پر کشمیری اپنے گھروں میں پاکستانی پرچم لہرائیں،حکومت کی جانب سے پندرہویں ترمیم کے مسودے کو مسترد کرتے ہیں یہ ایک احمقانہ حرکت ہے ،کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی ایثار خلوص پیدا کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کی تیاری جاری رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے یوم نیلہ بٹ کے سلسلہ میں یو سی مکھیالہ اور یوسی ملوٹ کے کارکنان سے ملاقات کی۔جہالہ کے مقام پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم نیلہ بٹ کی تقریب اس وقت ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب ملک پاکستان میں سیاسی معاشی ہر طرح سے حالات ٹھیک نہیں ہیں یوم نیلہ بٹ تحریک آزادی کشمیر کا مجاہداول اور ریاست کی تاریخ کا دن ہے ہم سب بلواسطہ اور بلاواسطہ اس تحریک سے جڑے ہیں۔

(جاری ہے)

مجاہداول نے پاکستان بننے سے پہلے کشمیریوں کی تقدیر کو پاکستان سے جوڑا ہے ،پندرہ سے بیس لاکھ مہاجرین کشمیر پاکستان میں آباد ہیں ہمارے نوجوان پاک فوج میں رہ ملک پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں لاکھوں کشمیری پاکستانی پاسپورٹ پر باہر بیٹھے روزگار کر رہے یہ سب قرارداد الحاق پاکستان کا تسلسل ہے مسائل کی آڑ میں پاکستان کو برا بھلا کہہ کر کیا پیغام دیا جارہا ہے ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے سکتے مسلم کانفرنس ان سازشوں کا مقابلہ کریگی، کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کمزور نہیں ہونے دینگے پاکستان فطری طور پر کشمیریوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔

23اگست کو کشمیری اپنے گھروں میں پاکستانی پرچم لہرائیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے پندرہویں ترمیم کے مسودے کو مسترد کرتے ہیں یہ ایک احمقانہ حرکت ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی ایثار خلوص پیدا کرتے ہوے بلدیاتی الیکشن کی تیاری جاری رکھیں ضلعی اور تحصیل سطح پر پارلیمانی بورڈ قائم ہیں بلدیاتی امیدواران اپنی درخواست پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کروائیں۔

قائد مسلم کانفرنس کے ہمراہ میجر ر نصراللہ خان راجہ منیر خان چئرمین عبدالواحد خان سردار سلیم چغتاء راجہ عاشق خان راجہ اقبال خان راجہ عبدالستار راجہ گلشن اقبال ارشد عباسی بھی دورہ کے دوران موجود رہے۔سنئر کانفرنسی رہنما ممبر مجلس عاملہ راجہ نثار خان کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گء۔

بعد ازاں قائد مسلم کانفرنس راجہ نثار خان مرحوم کے گھر تعزیت کے لئے بھی گئے۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ریالہ میں سردار حنیف عباسی اور شمیم عباسی کی والدہ کی وفات اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ریالہ میں قاری خورشید عباسی کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔اس کے علاوہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان دھیرکوٹ میں راجہ صیاد خان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بعدازاںقائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان دھیرکوٹ کمال ناڑہ میں راجہ وقاص آفتاب کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں